اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سینئر سیاسی لیڈر ’’ڈاکٹر کندہ الشماط‘‘ نے گزشتہ شب تہران میں اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے شام کے سماجی امور کے وزیر اور اس ملک کے کمک رساں سپریم کونسل کے چئرمین نے شام کے سماجی اور اندرونی حالات کے حوالے سے حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کے پاس رپورٹ پیش کی۔ڈاکٹر کندہ الشماط نے شام میں جاری جنگ اور عربی غربی ممالک کی طرف سے ہمہ تن اس ملک کی مظلوم عوام پر تھونپی گئی مشکلات میں رہبر معظم انقلاب اور ملت ایران کی جانب سے حاصل بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔شام کے سماجی امور کے وزیر نے بھی اس ملک کے مظلوم عوام کو عالمی سطح پر ایران کی جانب سے حاصل شدہ حمایت کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور مدد کو فراموش نہیں کر سکتی۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے شام سے آئی ہوئی اس ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملت ایران کی شام کے ساتھ ہمہ جہت حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام علاقے میں اسلامی مزاحمت کی حامی ہونے اور غاصب صہیونی لابی کے ذریعے غصب شدہ قدس شریف کی آزادی کا نعرہ لگانے کے بدلے میں عالمی استکبار کی سازشوں کا شکار ہوا ہے۔جناب اختری صاحب نے کہا کہ یہ اندرونی فتنہ در حقیقت عالمی استکبار اور صہیونی لابی کی سازشوں سے وجود میں آیا ہے۔انہوں نے آخر میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ خدا کے فضل وکرم سے شام کی حکومت اور عوام باہمی اتحاد اور ہمدلی نیز علاقے اور دنیا کے ہم فکر اور حامی ممالک کے تعاون سے اس سخت تاریخی مرحلے کو طے کر لیں گے کہا: شام میں آرام و سکون کے دن انشاء اللہ لوٹ رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ کے اعلی حکام اور ایران کی قوم ہمہ تن آپ کے ساتھ ہے۔اس ملاقات میں شام کے سفیر عدنان محمود بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 501499
ڈاکٹر کندہ الشماط نے شام میں جاری جنگ اور عربی غربی ممالک کی طرف سے ہمہ تن اس ملک کی مظلوم عوام پر تھونپی گئی مشکلات میں رہبر معظم انقلاب اور ملت ایران کی جانب سے حاصل بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔